9 مئی، 2010، 3:47 PM

امریکی حکام

ملا عبد الغنی برادر نے امریکہ کو اہم معلومات فراہم کی ہیں

ملا عبد الغنی برادر نے امریکہ کو اہم معلومات فراہم کی ہیں

امریکی حکام نے زیرحراست افغان طالبان لیڈر ملاعبدالغنی برادر سے مفید معلومات حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے زیرحراست افغان طالبان لیڈر ملاعبدالغنی برادر سے مفید معلومات حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملابرادر سے افغان طالبان کے بارے میں انتہائی مفید اور کارآمد معلومات حاصل ہورہی ہیں جس سے افغانستان کے طالبان کے بارے میں اہم چیزوں کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملابرادر نے افغانستان کے طالبان کے طریقہ کار کے بارے میں  اہم معلومات فراہم کی ہیں واضح رہے کہ ملا برادر کو جنوری میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

News ID 1079728

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha